اسٹامپ فروش اور نکاح رجسٹرار رشوت لینے پر گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر )اینٹی کرپشن ملتان ریجن کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کارروائی کے دوران محمد ابراہیم اسٹامپ فروش ضلع کچہری ملتان کو ۔۔
سابقہ تاریخ میں اسٹامپ جاری کرنے کے عوض رقم مبلغ 10000 روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن ملتان ریجن کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کارروائی کے دوران سمیع اللہ نکاح رجسٹرار چک نمبر505 ای بی بوریوالا وہاڑی کورقم رشوت مبلغ 15000روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments