بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کردیا

بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کردیا

واقعہ گاؤں 319ای بی میں پیش آیا، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی،تحقیقات شروع

وہاڑی،بور یوالا (خبرنگار،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں 319 ای بی میں غیرت کے نام پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا۔ تین بچوں کی ماں اختر پروین موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدود میں واقع گاؤں 319 ای بی کی رہائشی اختر پروین اپنے خاوند کے ہمراہ بھائی عرفان کے گھر صلح صفائی کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم نے انہیں روک لیا اور مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے اختر پروین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا، جس کے باعث اس نے مبینہ طور پر یہ اقدام کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ساہوکا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...