خانیوال : موٹرسائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم، نوجوان جاں بحق
حادثے میں 15 سالہ سفیان دم توڑ گیا، 22 سالہ ابوبکر زخمی، ہسپتال منتقل
خانیوال ،وجھیانوالہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال کے نواحی علاقے چوک جمال کے قریب چک 75/15-L کے مقام پر موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 22 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 15 سالہ سفیان جبکہ زخمی کی شناخت 22 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments