کوٹ ادو :ڈکیتی، چوری، فراڈ اور لڑائی جھگڑے کے متعدد واقعات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کوٹ ادو اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری، لڑائی جھگڑے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بجلی چوری اور فراڈ کے متعدد واقعات میں شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق موضع شادی خان مندا کے اعجاز احمد سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شفیع فوجی موڑ کے قریب موبائل فون، شناختی دستاویزات، بٹوا اور 43 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایک حادثے میں تیز رفتار آلٹو کار کی ٹکر سے شمیم اختر اور جنید مصطفی زخمی ہوئے۔ فاروق صمد پر موٹرسائیکل کے رجسٹریشن نمبر میں مبینہ ردوبدل اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کا الزام ہے ۔ سرور شہید میں سیف سٹی کیمرے کا پلر توڑ کر سریا چوری کر لیا گیا، جبکہ ایک شخص پر بجلی چوری کا مقدمہ درج ہوا۔ دو الگ واقعات میں جعلی چیک کے ذریعے بالترتیب 75 لاکھ 40 ہزار اور 15 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments