پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے :شیخ راشد اکرام

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  مزید کمی کی جائے :شیخ راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ راشد اکرام نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ راشد اکرام نے کہا کہ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...