پوسٹ آفس کے سامنے بجلی کے ٹرانسفارمر سے حادثے کا خدشہ
تھڑا خستہ حال ، ٹرانسفارمر گرنے کا بھی خطرہ ،شہریوں کا حکام سے نوٹس کا مطالبہ
میلسی (نامہ نگار ) پوسٹ آفس سائیفن روڈ کے سامنے نصب میپکو کا 100 کے وی اے کا ٹرانسفارمر شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن گیا، جبکہ متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چاہ پنجی والا کو بجلی کی فراہمی کے لیے نصب کیا گیا 100 کے وی اے کا ٹرانسفارمر پوسٹ آفس سائیفن روڈ کے سامنے زمین سے صرف تین سے چار فٹ بلند تھڑے پر رکھا گیا ہے، جس کی کم اونچائی کے باعث شہری باآسانی اس کی زد میں آ سکتے ہیں، جبکہ بارش کے موسم میں بھی کسی ناخوشگوار واقعے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دوسری جانب تھڑے کی اینٹیں نکلنے کے باعث اس کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے اور ٹرانسفارمر کے گرنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے میپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر کو حفاظتی ایس او پیز کے مطابق مناسب اونچائی پر کھمبوں کے ذریعے نصب کیا جائے۔ پوسٹ آفس میلسی کے سامنے غیر معیاری تھڑے پر میپکو کا ٹرانسفارمر پڑا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments