اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ کا مختلف مقامات کا دورہ، شکایات کی شنوائی

 اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ کا مختلف مقامات کا دورہ، شکایات کی شنوائی

سبزی منڈی میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کا معائنہ، تلیری باغ میں صفائی کا جائزہ

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے صبح سویرے فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے شہر کے مختلف عوامی مقامات اور سرکاری اداروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، شہری سہولیات، صفائی ستھرائی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کی نیلامی، قیمتوں کے تعین، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

بعد ازاں انہوں نے تلیری باغ کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی، باغ کی دیکھ بھال، شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو عوامی تفریحی مقامات پر صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ سکول تلیری کا بھی دورہ کیا، جہاں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز میں طلبہ سے سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد جانچی۔ جبکہ تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کی پابندیٔ وقت اور سکولوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے پر زور دیا۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...