امدادی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں مویشی تقسیم

 امدادی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں مویشی تقسیم

پروگرام کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنانا ہے : مقررین

  مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) مراد آباد میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ترکیہ ہلال احمر کے تعاون سے جاری لائیو سٹاک امدادی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں مویشی تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے شرکت کی، جبکہ سابق رکن اسمبلی اکرم خان چانڈیہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر مستحق خاندانوں کو مویشی فراہم کیے گئے تاکہ وہ مال مویشی پال کر اپنے لیے روزگار کے مستقل مواقع پیدا کر سکیں اور معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس امدادی پروگرام کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنانا، دیہی آبادی کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دینا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو مستحق خاندانوں کی مالی خودمختاری اور دیہی معیشت کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...