خانیوال : شہری مسائل کی نشاندہی کیلئے معائنہ ٹیمیں تشکیل

خانیوال : شہری مسائل کی نشاندہی کیلئے معائنہ ٹیمیں تشکیل

کمشنر نے ٹیم ارکان کو مسائل کی نشاندہی اور فوری حل کی ہدایت کردی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صوبے بھر میں گڈ گورننس کے فروغ اور شہری مسائل کے بروقت حل کے لیے ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ڈسٹرکٹ معائنہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ان ٹیموں کو نکاسی آب کے مسائل، کھلے گٹروں، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال، خراب اسٹریٹ لائٹس، آوارہ کتوں اور دیگر شہری مسائل کی نشاندہی کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ متعلقہ محکموں کے ذریعے ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈسٹرکٹ معائنہ ٹیم خانیوال کے ارکان سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں فرض شناسی، محنت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے شہری مسائل کی مؤثر نشاندہی اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بھی موجود تھے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہری سہولیات کی بہتری، صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانا اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے نگرانی کا مؤثر نظام قائم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...