پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرائے برقرار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہونے سے مسافروں کو بدستور مہنگے سفر کا سامنا ہے۔
کوٹ ادو سے ملتان، لیہ، ڈیرہ غازی خان، لاہور، کراچی اور اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کے کرائے سابقہ سطح پر برقرار ہیں۔ شہریوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرانسپورٹرز فوری کرائے بڑھا دیتے ہیں، لیکن قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہیں کیے جاتے۔ روزانہ ملازمت، تعلیم، علاج اور کاروبار کے سلسلے میں سفر کرنے والے افراد کو اس صورتحال کے باعث اضافی مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ مسافروں اور عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، سیکرٹری آر ٹی اے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام روٹس کے کرایوں کا فوری جائزہ لے کر سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments