تنظیم سازی مسائل کے حل میں اہمیت کی حامل : ثاقب خورشید

تنظیم سازی مسائل کے حل میں اہمیت کی حامل : ثاقب خورشید

مضبوط تنظیمیں ممبران کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم سازی کسی بھی شعبے کی ترقی، اتحاد اور اجتماعی مسائل کے حل میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ مضبوط تنظیمیں اپنے ممبران کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری برادری کے مسائل متعلقہ فورمز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب چیئرمین حاجی اصغر علی ورک، صدر رانا عثمان، سرپرست اعلیٰ رانا حنیف، جنرل سیکرٹری چوہدری امان اللہ، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر آصف، سینئر نائب صدر رانا اشرف، نائب صدور راؤ نثار، فیصل شہزاد مغل اور بادشاہ خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری برہان منیر باجوہ، سیکرٹری فنانس ممتاز جوئیہ، سیکرٹری نشرواشاعت محبوب چوہدری اور آفس سیکرٹری بابر خاکوانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ 

اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید، سپرنٹنڈنٹ جیل وہاڑی آفتاب باجوہ، سیکرٹری جمخانہ کلب فیصل کمبوہ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، میاں ساجد آصف، صدر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن رانا عابد صادق، صدر پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن اکبر علی سندھو سمیت تاجروں، وکلا اور معززین شہر نے بھی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ نئی قیادت باہمی اتحاد، مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کار ڈیلرز کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...