خاتون پر مبینہ تشدد، ٹریفک پولیس سب انسپکٹر سمیت دو گرفتار

خاتون پر مبینہ تشدد، ٹریفک پولیس سب انسپکٹر سمیت دو گرفتار

بی زیڈ پولیس کی متاثرہ خاتون کی درخواست پر شوہر اور بھتیجے کے خلاف کارروائی

ملتان (کرائم رپورٹر)بی زیڈ پولیس نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے الزام میں ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر، اس کے بھتیجے کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق اریج چودھری نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر غلام عباس، جو ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر ہے ، نے اپنے بھتیجے جنید کے ساتھ مل کر اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ہراساں کیا۔ خاتون کے مطابق اس کے شوہر نے گزشتہ روز پولیس کی موجودگی میں اسے گھر میں الگ کمرہ دینے کا پابند کیا تھا، تاہم بعد ازاں اس نے اپنے بھتیجے جنید کے ساتھ مبینہ منصوبہ بندی کرکے گھر کے دروازے بند کردیئے ۔پولیس کے مطابق خاتون اس سے قبل بھی اپنے شوہر غلام عباس کے خلاف تھانہ بی زیڈ میں مقدمہ درج کرا چکی ہے ، جس میں ملزم ضمانت پر ہے ۔ پولیس نے غلام عباس اور اس کے بھتیجے جنید کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...