گگو منڈی : پٹرولنگ پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد گاڑیاں بند
گگو منڈی (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس نے تیزرفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں بند کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ چوکی مانا موڑ کے انچارج راؤ فریاد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر ڈرائیوروں کو تیزرفتاری کے خطرناک نتائج اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔ اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ڈرائیوروں سمیت تھانہ گگو منڈی میں بند کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments