ذیابیطس اہم طبی مسئلہ،بروقت تشخیص ضروری، ڈاکٹر آصف علی
ملتان(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، پبلک ہیلتھ سوسائٹی، بلڈ ڈونیشن سوسائٹی اور پناہ کے زیر اہتمام ذیابیطیس کے عالمی دن کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ذیابیطس ایک اہم طبی مسئلہ ہے۔
جس سے بچاؤ کے لئے بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر، متوازن غذا اور روزانہ جسمانی سرگرمیوں کو معمولِ زندگی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ اور معاشرے میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کریں۔ اس موقع پر گیسٹ سپیکر ڈاکٹر ملک محبوب قادر اور محمد احمد نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کے لیے بیماری کی علامات سے آگاہی، بروقت طبی معائنہ، صحت بخش خوراک اور باقاعدہ ورزش نہایت اہم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments