سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن
21دکانین سربمہر،دکانداروں کو مجموعی طور پر 4لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ تھڑے ختم، سامان قبضے میں لے لیا گیا ، انتظامیہ کی جانب سے آخری وارننگ
ملتا ن( وقائع نگار خصوصی)ضلعی انتظامیہ ملتان نے سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 21 دکانیں سربمہر کر دیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر مجموعی طور پر 4 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دکانوں کے باہر قائم تجاوزات ختم کرنے کے ساتھ بھاری تجاوزات کا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کے مطابق سربمہر کی جانے والی ہر دکان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ، جس کے تحت 21 دکانوں پر مجموعی طور پر 4 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمانے کی ادائیگی پر سربمہر دکانیں ڈی سیل کر دی جائیں گی جبکہ دکانداروں کو تجاوزات کے حوالے سے پہلے ہی آخری وارننگ جاری کی گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ تجاوزات قائم کرنے یا دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانیں غیر معینہ مدت کے لئے سربمہر کر دی جائیں گی اور کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments