بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں مبینہ کٹوتیوں کی شکایات
وجھیانوالہ (نامہ نگار) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم میں مبینہ طور پر 2 ہزار سے 2500 روپے تک کٹوتیوں کی شکایات سامنے آنے پر تشویش پائی جاتی ہے ۔
شکایات کی خبریں شائع ہونے کے بعد بعض ریٹیلرز کی ڈیوائسز بند ہونے سے مستحق خواتین کو امدادی رقم کے حصول میں مزید مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایسا شفاف نظام بنایا جائے جس کے تحت مستحق خواتین کو پوری رقم بغیر کسی کٹوتی کے فراہم کی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments