بلاول بھٹو عوامی خدمت کامشن آگے بڑھائیں گے ، مہر مظہررخسار

بلاول بھٹو عوامی خدمت کامشن  آگے بڑھائیں گے ، مہر مظہررخسار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مضبوط بنانے ، امن و امان قائم کرنے اور اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے منشور پر عمل کرنا ہوگا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ہال میں پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اسے عوامی مشکلات کا بخوبی احساس ہے ۔ ان شاء اللہ ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے ۔ کارکن دن رات محنت کرکے ان کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کی اصل طاقت ہیں اور بلاول بھٹو بھی کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...