عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری اور ماہر قانون چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عام شہری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔
لیکن اسے صحت، تعلیم، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات مناسب انداز میں میسر نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو اپنی اولین ترجیح بنائے اور نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرے ۔ ہر شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل، باصلاحیت نوجوانوں اور محنتی قوم سے مالامال ہے ، ضرورت دیانتدار قیادت، درست سمت اور عوامی فلاح پر مبنی پالیسیوں کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments