غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، صدف عادل

غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے  ہنگامی اقدامات کیے جائیں، صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور چیئرمین ٹائیگرز لیگل فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے ملک کی معاشی، سیاسی اور سماجی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی استحکام اور معاشی اصلاحات ضروری ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ حکومت غریب خاندانوں کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...