موٹروے پولیس کاڈرائیورز کیلئے مفت آئی سکریننگ کیمپ

موٹروے پولیس کاڈرائیورز کیلئے مفت آئی سکریننگ کیمپ

ڈرائیوروں کی آنکھوں کا معائنہ ، محفوظ ڈرائیونگ کیلئے آگاہی بھی دی گئی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 18 خانیوال میں HTV اور PSV ڈرائیوروں سمیت دیگر روڈ یوزرز کیلئے مفت آئی اسکریننگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا انعقاد ایس پی سیکٹر کمانڈر N-5 سینٹرل ٹو ملتان محمد کاشف رحیم بھٹہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی بیٹ 18 خانیوال راؤ محمد اقبال کی زیر نگرانی کیا گیا۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے ڈرائیوروں اور دیگر شہریوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں بینائی کی حفاظت، آنکھوں کی بیماریوں سے بچاؤ اور بروقت علاج کے حوالے سے مفید مشورے فراہم کیے ۔اس موقع پر ڈرائیوروں کو بتایا گیا کہ دوران ڈرائیونگ اچھی بینائی انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور واضح نظر ٹریفک حادثات سے بچاؤ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ تمام ڈرائیور باقاعدگی سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروائیں تاکہ شاہراہوں پر محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے ۔موٹروے پولیس حکام نے کہا کہ عوام کی خدمت، حفاظت اور فلاح و بہبود کیلئے صحت اور آگاہی کے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...