پٹرول سستا ہونے کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار
وجھیانوالہ (نامہ نگار) وجھیانوالہ میں مہنگائی نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، جبکہ منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے ۔
شہریوں کے مطابق بازاروں میں اشیائے ضروریہ من مانے نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نظر نہیں آ رہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، بازاروں میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments