ولید جٹ تنظیم تاجران ملتان کے ضلعی چیئرمین نامزد
ملتان (لیڈی رپورٹر)تنظیم تاجران پاکستان نے ولید جٹ کو ملتان کا ضلعی چیئرمین نامزد کر دیا ہے ۔
اس سلسلہ میں چیئرمین تنظیم تاجران پاکستان خواجہ سلیمان صدیقی اور صدر کاشف چودھری نے انہیں نامزدگی کا نوٹیفکیشن پیش کیا جبکہ تاجر برادری کے لئے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی دی۔ اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی اور کاشف چودھری نے کہا کہ ولید جٹ ایک متحرک اور باصلاحیت تاجر رہنما ہیں، جن کی نامزدگی سے تنظیم مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔ انہیں امید ہے کہ وہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری طبقے کی مؤثر نمائندگی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر ضلعی چیئرمین ولید جٹ نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments