ملتان میں آٹزم آگاہی کیلئے نائٹ رننگ فار انکلوژن ایونٹ منعقد

ملتان میں آٹزم آگاہی کیلئے نائٹ  رننگ فار انکلوژن ایونٹ منعقد

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملک تیمور الطاف مہے اور ان کی اہلیہ ماہین گل تیمور کے زیرِ اہتمام ملتان کی ایک رہائشی کالونی میں آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر سے آگاہی اور خصوصی بچوں کی معاونت کے لئے ‘‘رن فار انکلوژن’’ کے عنوان سے نائٹ رننگ ایونٹ منعقد کیا گیا۔

 جس میں مختلف خاندانوں اور کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ایونٹ میں شرکا نے ایک، تین اور پانچ کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لیا، جبکہ ایک کلومیٹر کی دوڑ کو مشترکہ کمیونٹی سرگرمی کے طور پر ترتیب دیا گیا تھا۔اس موقع پر ملک تیمور الطاف مہے اور ماہین گل تیمور نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کے بارے میں آگاہی اور معاشرتی سمجھ بوجھ کو فروغ دینا ہے ۔ معاشرے کے ہر فرد کو، خواہ وہ مختلف انداز میں سوچتا، سیکھتا یا اظہار کرتا ہو، عزت، برابری اور شمولیت کا حق حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ آٹزم ایک اسپیکٹرم ہے اور ہر آٹسٹک فرد اپنی منفرد صلاحیتوں، چیلنجز اور معاونت کی ضروریات کے ساتھ معاشرے کا اہم حصہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...