سبین گل خان کی سرائیکستان نوجوان تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات

سبین گل خان کی سرائیکستان نوجوان  تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات

ملتان (کرائم رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی ، ترجمان پنجاب حکومت سبین گل خان نے سرائیکستان نوجوان تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں علیحدہ سرائیکی صوبے کے قیام اور تحریک کو تیز کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین مہر مظہر عباس کات، مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج، مرکزی جنرل سیکرٹری مہر ارشد مجاہد ہراج، مرکزی صدر کسان ونگ ملک عرفان بھٹی اور تحصیل جنرل سیکرٹری ملک حسنین کھوکھر شریک تھے ۔ اس موقع پر تحریک کو مزید منظم اور تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سرائیکستان نوجوان تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ جھنگ، بھکر، میانوالی، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کو شامل کئے بغیر انہیں کوئی صوبہ قبول نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...