میپکو: 31 افسر وں کی ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت ترقی
اپ گریڈیشن بورڈز کی سفارشات منظور، بنیادی سکیل 18 سے 19 کر دیئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے اپ گریڈیشن بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں 31 افسروں کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت ترقی دے دی ہے ۔ڈائریکٹر کمرشل میپکو کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے بنیادی سکیل 18 کے ڈپٹی کمرشل منیجر اسد حماد کو بنیادی سکیل 19 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈپٹی منیجر (کمپیوٹر)ای آر پی سیل عدنان اقبال، ایکسین آپریشن لودھراں ڈویژن انجینئر قمر زمان، ڈپٹی منیجر پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر انجینئر عرفان بشیر، ایکسین کنسٹرکشن ساہیوال ڈویژن، ڈپٹی منیجر (سرویلنس) انجینئر محمد شیراز غفور، ڈپٹی منیجر (ڈیمانڈ فورکاسٹنگ)میراڈ انجینئر قیصر عباس، ڈپٹی منیجر (ٹیکنیکل) انجینئر عبدالوحید لاڑک، ڈپٹی منیجر (ٹیکنیکل پروٹیکشن) انجینئر ساجد محمود، ایکسین ایم اینڈ ٹی ملتان انجینئر محمد راشد نذر، ایکسین کنسٹرکشن ملتان انجینئر وقاص خاکوانی، ایکسین علی پور انجینئر ثناء اللہ ظفر، ایکسین ایم اینڈ ٹی بہاولپور سرکل انجینئر عبداللطیف اور ایکسین کنسٹرکشن ڈی جی خان انجینئر افتخار کامران کو بھی سکیل 19 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔دوسری جانب ریونیو افسر محمد ارشد، عمران اختر، پرنس محمد جنید کلیم، نعمان علی قریشی، فخر عمران شاہ، قمر اسلام، تنویر اسلم، ماریہ یاسین، محمد یعقوب اور اکرم الحق خلیق سمیت اسسٹنٹ منیجرز محمد رفیق، محمد بلال، محمد ذوالقرنین، ایس ڈی او شاہد فاروق، ایس ڈی او ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن بہاولنگر، اسسٹنٹ منیجر غلام اصغر اور محمد احمد کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 18 دے دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments