ملک میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت،جام اکبر

ملک میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت،جام اکبر

وسائل کی منصفانہ تقسیم ، مؤثر حکمرانی کے لئے نئے صوبے قائم کرنا ناگزیر

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران چوک بی سی جی کے سینئر نائب صدر جام اکبر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انتظامی سہولت، عوامی حقوق، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مؤثر حکمرانی کے لئے نئے صوبے قائم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے ۔ یہ اقدام کسی علاقے یا زبان کے خلاف نہیں بلکہ عوام کو بہتر انتظامی سہولیات، معیاری تعلیم، روزگار اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی مثبت کوشش ہے ۔جام اکبر حسین نے کہا کہ اس قومی معاملے پر تعصب اور اختلافات سے بالاتر ہوکر عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...