سابق ایم پی اے میاں طارق احمد گرمانی انتقال کرگئے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق احمد گرمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ وہ عرصہ سے برین ہیمرج کے مرض میں مبتلا اور لاہور میں زیر علاج تھے ۔
تفصیلات کے مطابق میاں طارق احمد گرمانی نے طویل علالت کے بعد زندگی کی آخری سانس لی۔ مرحوم سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد ذیشان گرمانی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں محمد سعود گرمانی کے حقیقی چچا تھے ۔ نماز جنازہ آج صبح 11 بجے ان کے آبائی گاؤں ٹھٹھہ گرمانی میں ادا کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments