پنجاب بھر کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا مکمل ڈیٹا طلب

پنجاب بھر کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا مکمل ڈیٹا طلب

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا مکمل ڈیٹا طلب تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں تعینات فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز (پی ای ٹیز) کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔

، اس سلسلے میں تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مراسلے کے مطابق مجاز اتھارٹی نے صوبے بھر میں تعینات فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا مکمل ڈیٹا طلب کیا ہے ، جس کے لئے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو منسلک پروفارمے کے مطابق معلومات مرتب کرکے مقررہ وقت کے اندر ارسال کرنے کا پابند کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...