ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

صفائی ، بازاروں کی خوبصورتی اور نکاسی آب منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں ستھرا پنجاب سیلف آپریشن تیز کردیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے یونین کونسلز نمبر 2، 4 اور شانتی نگر کا دورہ کرکے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سڑکوں، گلی محلوں سے کوڑا اٹھانے اور نالیوں کی صفائی کا معائنہ کیا جبکہ صفائی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی بھی چیک کی۔ انہوں نے اہل علاقہ سے صفائی کے معیار کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کا عمل یکساں طور پر جاری رکھا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...