رحیم ٹاؤن میں کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

رحیم ٹاؤن میں کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہر کے علاقے رحیم ٹاؤن میں سیوریج کے متعدد مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات اور خطرات کا سامنا ہے ۔

واسا اور متعلقہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث کھلے مین ہولز کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق گلیوں اور راستوں میں کھلے گٹر پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ خصوصاً رات کے وقت اندھیرے میں یہ مین ہولز دکھائی نہیں دیتے ، جس سے حادثات کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال، واسا حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے مین ہولز کا فوری نوٹس لے کر ان پر مضبوط ڈھکن نصب کیے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...