صنعتی ترقی کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت، انجم نثار
ملتان (لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات کے سلسلے میں بزنس مین پینل (بی ایم پی) کے رہنماؤں زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، انجم نثار اور احمد چنائے نے آل پاکستان بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔
اور چیئرمین خواجہ محمد قاسم، سرپرست اعلیٰ سید محمد عاصم شاہ، محمد طارق ساجد اور دیگر عہدیدار و ممبران سے ملاقات کی۔ سینیٹر رانا محمود الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال، صنعت و تجارت کو درپیش مسائل، برآمدات میں اضافے ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے ، صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے لئے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔چیئرمین خواجہ محمد قاسم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے ۔ ٹیکس نظام میں بہتری، توانائی کی قیمتوں میں استحکام، پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدی شعبے کو سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کو کاروباری برادری کے مسائل حکومتی فورمز تک مؤثر انداز میں پہنچانے چاہئیں۔سرپرست اعلیٰ سید محمد عاصم شاہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور ہوم ٹیکسٹائل ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی، بہتر معیار، کم پیداواری لاگت اور نئی منڈیوں تک رسائی ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments