خواتین کے تحفظ کیلئے ضلعی سطح پر 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز
اے ڈی سی کا بذریعہ واک افتتاح، تشدد، امتیازی سلوک سے تحفظ دینے کا عزم
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ، خودمختاری اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ضلعی سطح پر 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی زیر نگرانی شروع ہونے والی مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر قراۃ العین نے واک کے ذریعے کیا۔واک میں مختلف محکموں کے افسران، خواتین ملازمین اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments