گرلز سکولوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد
ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے طالبات کے تحفظ، تعلیمی اداروں کی پرائیویسی کے احترام اور محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لئے صوبے بھر کے گرلز سکولوں میں غیر متعلقہ اور غیر مجاز افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
حکام کے مطابق اب کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو گرلز سکولوں میں بلااجازت داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکومت کا کہنا ہے کہ طالبات ہماری بیٹیاں ہیں اور ان کی عزت، تحفظ اور پرائیویسی کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ کسی بھی شخص کو خواتین کے تعلیمی اداروں کے تقدس اور سکیورٹی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اعلان کے بعد گرلز سکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور متعلقہ تعلیمی حکام کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے ۔ سکولوں میں آنے والے تمام افراد کا داخلہ انتظامی اجازت اور مقررہ ضابطہ کار سے مشروط ہوگا، جبکہ طالبات کی موجودگی میں غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت روکنے کے لئے بھی مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments