پنجگرائیں، تحصیل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

پنجگرائیں، تحصیل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان نے نگرانی کی، کسی کیساتھ بھی رعایت نہیں ہوگی،اسد چانڈیو

پنجگرائیں (نمائندہ دنیا)تحصیل انتظامیہ نے شہریوں کی شکایات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دریا خان اسد نواز چانڈیو کو مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر گزشتہ روز ان کی زیر نگرانی عملے نے آپریشن کیا، اس موقع پر پولیس نفری بھی موجود تھی، عملے نے دکانوں کے آگے پڑا سامان اور رکشے ہٹوا دیئے جس سے ٹریفک آمدورفت بہتر ہو گئی۔ اس موقع پر اسد نواز چانڈیو نے کہا کہ تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں