مرغوں کی لڑائی پر جوا کرانیوالے 7گرفتار
169شمالی میں مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے کی اطلاع پر پولیس نے ریڈ کیا
سرگودھا(سٹی رپورٹر)169شمالی میں مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے کی اطلاع پر پولیس نے ریڈ کیا تولوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس نے طارق وغیرہ 7 افراد کو قابو کر لیا ۔داؤ پر لگے ہزاروں روپے اور مرغے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیاگیا۔