سیکرٹری فشریز نے بچہ مچھلی چھوڑ کر فِش سٹاکنگ کا افتتاح کیا

 سیکرٹری فشریز نے بچہ مچھلی چھوڑ کر فِش سٹاکنگ کا افتتاح کیا

محمد آصف نے ہیچری پر مچھلیوں کی مصنوعی افزائش نسل کے پرا سس کو دیکھا

میانوالی ،کندیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات ،فشریز کیپٹن ( ر) محمد آصف نے چشمہ کا دورہ کیا اور فِش بائیو ڈئیورسٹی ہیچری چشمہ میں اپنے ہاتھ سے بچہ مچھلی چشمہ جھیل میں چھوڑ کر فِش سٹاکنگ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر ڈی جی فشریز پنجاب سکندر حیات ،ڈپٹی ڈائر یکٹر/ ڈائریکٹر فشریز ملک محمد رمضان آہیر دیگر مو جود تھے ، محمد آصف نے ہیچری پر مچھلیوں کی مصنوعی افزائش نسل کے پرا سس کو دیکھاا ورپہلے سے مو جو دبچہ مچھلی اورمچھلیوں کے انڈوں کا بھی معائنہ کیا ،سیکرٹری فشریز نے ہدا یت کی کہ چشمہ جھیل میں پا ئی جا نے والی مچھلی کی اقسام پر خصوصی تو جہ دیں ،ان کی نسل میں اضافہ کیا جا ئے تا کہ آنے والے وقتوں میں یہ مچھلیاں معدوم نہ ہوسکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں