اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا جوہرآباد شوگر مل کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود نے جوہرآباد شوگر مل کا دورہ کیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )انھوں نے وھاں الیکٹرک و مینوئل وزن کرنے والے کنڈوں اور پل کا معائنہ کیا نیز شوگر سٹاک کا جائزہ لیا اور کسانوں کیلئے قائم کردہ شکایت سیل میں ملز انتظامیہ کی جانب سے کسان حضرات کی شکایات کے ازالہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی او انڈسٹریز خواجہ خالد محمود اور ملز انتظامیہ بھی موجود تھے ۔