حکومت ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے ،معاویہ اعظم طارق
جامع تعلیم القرآن حضوری مسجد دلے والا میں ایم پی اے جھنگ و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق کی آمد جامعہ کے طلباء کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا
دُلے والا(نما ئندہ دنیا ) اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے نے کہا کہ ہم نے جھنگ کی ڈویلپمنٹ کی شرائط پر حکومت کاساتھ دیا تھا ، الحمد اللہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے مہنگائی اور کر پشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم مایوس نہیں اور آنے والا وقت بہترہوگا ، اور امید ہے بہت جلد ملک بہتری کی طرف گامزن ہوگا ۔