ملک فاروق کے قتل کیس کا ملزم14ماہ بعد گرفتار
اسد عباس کوملتان پولیس نے پکڑا،کئی تھانوں کو مطلوب ہے
شاہ پور صدر(نمائندہ دنیا ) قصبہ کنڈان کے معروف زمیندار و سیاسی رہنما ملک فاروق کے قتل کے مرکزی ملزم اسد عباس کو چودہ ماہ بعد ملتان پولیس نے گرفتار کر لیا جہاں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک واردات کے لئے موجود تھا، ملزم اسد عباس سرگودہا خوشاب سمیت کئی تھانوں کی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا عدالت نے اسے اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے ۔