جماعت اسلامی کا ’’ جاگ میرے خوشاب‘‘ ورکرز کنونشن
سینیٹ الیکشن میں خریدنے اور بکنے والے نااہل ہو چکے ،عبدالاکبر چترالی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب نے ’’اب جاگ میرے خوشاب‘‘ کے عنوان جوہرآباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی، پاکستان میں اسلامی انقلاب کی داعی ہے ، ہم نے ہمیشہ امانت و دیانت کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیا، ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ موجودہ سینیٹ الیکشن میں خریدنے اور بکنے والے اراکین آئین پاکستان کی روح سے نااہل ہو چکے ہیں اور انہی نااہل اراکین سے وزیراعظم نے اعتماد ووٹ حاصل کر لیا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پر الیکشن کمیشن نوٹس لے ، اس موقع پر نائب امرا ملک وارث جسرا ایڈووکیٹ ،ملک تنظیر الحسن اعوان ،شیراز امین، ضلعی سیکرٹری احسان حسینی، چوہدری عبدالرئوف اور جنرل سیکرٹری حافظ تنویر حسین بھی موجود تھے ۔