یوٹیلیٹی سٹور ز پر رمضان پیکیج کی اشیاء کی مزید سپلائی کم

یوٹیلیٹی سٹور ز پر رمضان پیکیج کی اشیاء کی مزید سپلائی کم

چینی دالیں سمیت دیگر اشیا ء کی عدم دستیابی ،صارفین پریشانی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عیدالفطر قریب آتے ہی یوٹیلیٹی سٹور ز پر رمضان پیکیج کے تحت سبسٹڈی اشیاء کی مزید سپلائی کم کر دی گئی ،سرگودھا سمیت ریجن بھر کے بیشتر یوٹیلٹی سٹور پرچینی دالیں سمیت دیگر اشیا ء خورد نوش کی عدم دستیابی ،غریب صارفین رل گئے ہیں، یوٹیلٹی سٹور وں کے عملے کا کہنا ہے کہ ایریا منیجر اور فیلڈ میں کام کرنیوالوں کی اجارہ داری کے باعث صرف مخصوص سٹوروں پر ہی سامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ دیگر یوٹیلٹی سٹور کو سامان کی سپلائی کم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائم ٹیبل بھی نظر انداز کر دیا گیاپہلے لوگوں کو پتا تھا کہ سبسٹڈی اشیاء کتنے بجے آ رہی ہیں، اب انہیں مشکلات سامنا کر نا پڑرہا ہے ، اس حوالے سے حکام بالا کو صورتحال سے آگاہ بھی کیا گیا مگر وہ ایریا و فیلڈ افسران و ملازمین کے ہاتھوں بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں