پاکستان دنیا بھر میں خیرات کرنے والا نمبر ون ملک ہے ، گل اصغر بگھور

 پاکستان دنیا بھر میں خیرات کرنے  والا نمبر ون ملک ہے ، گل اصغر بگھور

چیئرمین پرائم منسٹر ٹاسک فورس جیمز اینڈ جیولری ملک گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں خیرات کرنے والا نمبر ون ملک ہے

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چیئرمین پرائم منسٹر ٹاسک فورس جیمز اینڈ جیولری ملک گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں خیرات کرنے والا نمبر ون ملک ہے لہذا ہمیں بحیثیت مسلمان عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے ارد گرد کے مستحقین لوگوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے انہیں عید کے خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے ۔ وہ پاکستان ہاؤس جوہرآباد میں پارٹی ورکرز سے بات چیت کر رہے تھے ۔ ملک گل اصغر بگھور نے کہا کہ خالق کائنات کی عبادات کے ساتھ ساتھ مستحقین اور یتیموں کی بھی دل کھول کر امداد کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں