دُلے والا : کباڑ خانہ میں آگ بھڑک اٹھی ، بھاری نقصان

 دُلے والا : کباڑ خانہ میں آگ بھڑک اٹھی ، بھاری نقصان

گاڑی ایک رکشہ نائیلون بیٹریز گتہ اور دیگر کباڑ کا سامان جل کر خاکستر

دلے والا (نماندہ دنیا) رات مسلم بازار نزد رانا ہوٹل کباڑ خانہ دلے والا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے کباڑ خانے کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا ریسکیو اور فائر بریگیڈ ورکرز صبح 4بجے تک آگ بجھانے میں کامیاب ہو ئے مگر اس دوران لاکھوں کانقصان ہوگیا جس میں ایک گاڑی ایک رکشہ نائیلون بیٹریز گتہ اور دیگر کباڑ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں