ملک میں جمہوریت کو چلنے نہیں دیا گیا :ملک تیمور حیات

ملک میں جمہوریت کو چلنے نہیں دیا گیا :ملک تیمور حیات

ہم جمہوری انتظامی معاشی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کا سفر طے نہیں کر سکے

بھیرہ(نامہ نگار) آزادی کے 74 سال بعد بھی ہم جمہوری انتظامی معاشی اور عوام کو انصاف کی بلا امتیاز فراہمی کا سفر طے نہیں کر سکے جبکہ ہمارے بعد آزادی حاصل کرنے والی قوموں کی ترقی ہمارے قومی اور مقتدر حلقوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے سیاست اور صحافت سے وابستہ افراد اگر اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں تو قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے ان خیالات کا اظہار ملک فیروز خان نون فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک تیمور حیات نون نے بھیرہ پریس کلب کے صدر شاہین فاروقی کی تیمارداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نون خاندان کے ترجمان سید علی جعفر نقوی ناہیدہ محبوب الہٰی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ شیخ انوارالحق ملک بلال ظفر بلوچ حاجی فیصل بلوچ عاصم بھلوانہ راؤ علی حسن حاجی محمد عظیم و دیگر بھی موجود تھے ملک تیمور حیات نون نے کہا کہ شاہین فاروقی نے اپنی صحافت کے نصف صدی سے زائد عرصہ میں علاقائی مسائل کو جس بے لوث طریقہ سے اجاگر کیا وہ دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے جمہوری ادارے ابھی تک مستحکم نہیں ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں