گورنر چودھری سرور سے حسن انعام پراچہ کی ملاقات

گورنر چودھری سرور سے حسن انعام پراچہ کی ملاقات

2 ارب 60 کروڑ 38 لاکھ 56منظور کرانے پر شکریہ ادا کیا

بھیرہ(نامہ نگار)چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گزشتہ روز ملاقات کی گورنر ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 60 کروڑ 38 لاکھ 56 ہزار روپیہ کے فنڈز منظور کرانے پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا حسن انعام پراچہ نے بتایا کہ اس رقم سے حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع موٹروے سروس ایریا بھیرہ میں ٹراما سنٹر کی بحالی اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ5 ارب 70 کروڑ روپیہ کی لاگت سے انٹرچینج سالم بھلوال اجنالہ تا سرگودھا روڈ کے تعمیراتی کام کا پہلا مرحلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں