کندیاں :سہولیات ناپید ،عوام پرائیویٹ ہسپتالوں میں لٹنے لگے

کندیاں :سہولیات ناپید ،عوام پرائیویٹ ہسپتالوں میں لٹنے لگے

ٹیسٹوں،ادویات کے نا م پر غریب مریضوں سے ہزاروں روپے بٹورے جانے لگے

کندیاں(نمائندہ دنیا)سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات ناپید ہونے کیوجہ سے عوام پرائیویٹ ہسپتالوں میں لٹنے پر مجبور،ٹیسٹوں اور ادویات کے نا م پر غریب مریضوں سے ہزاروں روپے بٹورے جانے لگے محکمہ ہیلتھ بے بس عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔کندیاں اور گردونوا ح میں جگہ جگہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے نام پر کاروباری مراکز بن چکے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی لیبارٹریز قائم ہیں جن میں کوالیفائیڈ سٹاف بھی تعینا ت نہیں ہے اور عوام سے مختلف ٹیسٹوں کے نام پر ہزاروں روپ وصول کررہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ اور ٹیسٹوں کی بہتر سہولیات فراہم کرتے تو عوام پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ نہ کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں