ڈپٹی کمشنر میانوالی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

مختلف وارڈز ، آپریشن تھیٹر ، میڈیسن سٹور سمیت تمام کاتفصیلی معائنہ

میانوالی ( نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ کا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اختر خان ، ایم ایس ڈاکٹر امیر احمد خان اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدخان کے ہمرا ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ۔ہسپتال کے مختلف وارڈز ، آپریشن تھیٹر ، میڈیسن سٹور سمیت جملہ شعبہ جات کاتفصیلی معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کو علا ج معالجہ کی جدید ترین سہولتوں کی فراہمی وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو ادویات اور دیگر سہولیات ایس او پیز کے مطابق بلا تعطل فراہم ہوتی رہیں ۔ انہوں نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ہدایت کی کہ وہ با قاعدگی سے ہسپتال کا وزٹ کریں اور اگر کو ئی دوائی یا روز مر ہ ضرورت کی اور شے کم ہو تو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے فوری اس کا بندو بست کروائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آکسیجن سپلائی سسٹم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی بھی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں دستیاب سہولتوں سے متعلق دریافت کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں