شوہر نے ڈنڈوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا

شوہر نے ڈنڈوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا

رنگ الٰہی تدفین کی تیاریاں کر رہا تھا،پولیس اطلاع پر قبرستان پہنچ گئی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وادی سون کے گاؤں پیل میں ایک شخص رنگ الٰہی نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار کر کے اپنی شریک حیات کو موت کی نیند سلا دیا اور اس کی موت کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے تدفین میں مصروف ہو گیا۔ جنازہ کا اعلان ہوتے ہی اہل محلہ نے پولیس کو کال کر دی اور پولیس بھاری نفری کے ہمراہ قبرستان پہنچ گئی اور متوفیہ کی میت کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال خوشاب منتقل کر دیا، پوسٹمارٹم کے بعد خاتون کو بھیری داخلی پد ھراڑ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں