سرگودھا اورشاہپورجیلوں میں قیدیوں کی عید ملاقات بند

سرگودھا اورشاہپورجیلوں میں قیدیوں کی عید ملاقات بند

2300 اسیران سے عزیز و اقارب 3 روز ملاقات نہیں کر سکیں گےگھروں سے آ نیوالا کھانا ’کپڑے اور دیگر اشیاء وصول کرنے کی سہولت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور ڈسٹرکٹ شاہپور میں حسب سابق عید کے ایام میں اسیران کو گھروں سے آنے والا کھانا ’کپڑے اور دیگر اشیاء وصول کرنے کی سہولت ہو گی،حکام کے مطابق کہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور شاہ پور جیل میں لگ بھگ 23سو سے زائد اسیران سے ان کے عزیز و اقارب 3 روز ملاقات نہیں کر سکیں گے ۔ تاہم انہیں ضروریات زندگی کی اشیاء اپنے قیدیوں حوالاتیوں تک پہنچانے کی پوری طرح سہولت حاصل ہو گی جس کیلئے جیل حکام نے انتظامات کر لیے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں