نہر لوئر جہلم اور راجباہوں کے کناروں پرقابضین سے ارضی واگزار کرانے کا آ غاز نہ ہو سکا

نہر لوئر جہلم اور راجباہوں کے  کناروں پرقابضین سے ارضی  واگزار کرانے کا آ غاز نہ ہو سکا

نہر لوئر جہلم اور راجباہوں کے کناروں پر آباد قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضیاں واگزار کرانے کی کوششیں سیاسی مصلحت کا شکار ہو کر دم توڑ گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اس ضمن میں محکمہ انہار کے افسران نے چند ماہ قبل فہرستیں مرتب کر کے صوبائی حکام کو بھجوائیں، مگر ان فہرستوں میں آنیوالے بڑے بڑے ناموں کے باعث دیگر کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز نہ ہو سکا اور صرف نوٹسز جاری کرنے پر اکتفا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری آشیر باد کے بغیر قبضہ کسی صورت نہیں ہو سکتا۔ صورتحال کا اندازہ سرکاری اعدادوشمار سے لگایا جا سکتا ہے کہ نہر لوئر جہلم، شہر اور ارد گرد سے گزرنے والے راجباہوں کے کناروں پر 1ہزار سے زائد لوگ ناجائز قابض ہیں جنہوں نے پختہ تجاوزات تک تعمیر کر رکھی ہیں یہی نہیں یہ زیر تصرف جگہیں آگے کرایوں پر بھی دے رکھی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکام فوری طور پر توجہ دے کر قابضین کے خلاف بلا تفریق آپریشن کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں